جب فلم انیمل سائن کی تو والدہ اسپتال میں تھیں، اداکارہ شفینہ شاہ
-
شفینہ شاہ برطانوی - پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نے 2023 میں مس پاکستان ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، برطانیہ میں پیدا ہونے والی شفینہ کے والد راج پٹیل، بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار اور ہدایتکار تھے جبکہ ان کی والدہ عطیہ شاہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ سے تعلق رکھتی ہیں اور خود بھی اداکاری کے میدان میں سرگرم رہی ہیں۔سال 2023 میں بالی ووڈ فلم اینمل میں ان کا کردار بہت پسند کیا گیا،جہاں انہوں نے مشہور اداکار بوبی دیول کی دوسری بیوی کا کردار ادا کیا۔ ان کی پرفارمنس کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا اور یہ ان کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی۔
LOADING...
اداکارہ شفینہ شاہ نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فروری 2023 میں پاکستان آئی ہوئی تھی میں پشاور میں تھی کہ مجھے میری برطانوی ایجنسی کی جانب سے کال آئی کہ بالی ووڈ کی فلم کیلئے بھارتی اداکار بوبی دیول کی اہلیہ کا کردار ہے کیا آپ کرنا چاہتی ہیں اور اس میں بوبی دیول کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر بھی شامل ہیں تو شروع میں تو میں نے سوچا کہ مجھے یہ کردار کرنا تو ہے لیکن میں بولڈ سین نہیں کرنا چاہتی تھی تاہم بوبی دیول کی تیسری اہلیہ کیلئے میرا بھی آڈیشن ہوا مگر جب میں سیٹ پر پہنچی تو پتہ چلا میرا کردار تبدیل کردیا گیا ہے اب مجھے دوسری اہلیہ کا کردار ادا کرنا ہے جس میں کوئی بولڈ سین نہیں ہے تو میں بہت خوش تھی ۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے سب زیادہ خوشی کی بات یہ تھی میرے سین رنبیر کپور کے ساتھ بھی فلمائے گئے ’ مجھے نہیں پتہ تھا کہ سیٹ پر رنبیر بھی ہونگے لیکن جب سیٹ پر رنبیر کو دیکھا اور ان کے ساتھ سین ریکارڈ کئے تو میں بہت پُرجوش تھی’۔اداکارہ نے بتایا کہ جب میں فلم سائن کی تو میری والدہ اسپتال میں تھیں لیکن انہوں نے میری خوب حوصلہ افذائی کی کیونکہ وہ خود بھی آرٹسٹ رہی ہیں تو میں نے ان کے خواب کو مکمل کیا ۔
مس پاکستان ورلڈ 2023 کا سفر
شفینہ کو بچپن سے ہی ماڈلنگ کا شوق تھا انہوں نے 12 برس کی عمر سے ہی ماڈلنگ کا آغاز کردیا تھا اور طویل محنت کے بعد وہ مس ورلڈ پاکستان 2023 بننے میں بھی کامیاب ہوگئیں۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کے بعد وہ دنیا بھر میں پاکستانی خواتین کے لیے ایک مثال بن گئیں۔ اس سفر میں انہیں اپنے خاندان، خاص طور پر اپنی والدہ اور دادی کا بھرپور ساتھ ملا، جنہوں نے ہمیشہ شفینہ کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے حوصلہ دیا۔ لاہور میں ہونے والے اس مقابلے میں شرکت کرتے ہوئے شفینہ نے اپنی قابلیت اور شخصیت کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا۔
جس کی بدولت وہ یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔شفینہ بتاتی ہیں کہ جب میں پاکستان آئی کسی نے کہا مجھے مس پاکستان کیلئے حصہ لینا چاہئے چونکہ میرا تعلق کوہاٹ سے ہے تو پاکستان آتی جاتی رہتی ہوں اس لیے مجھے مس پاکستان کے مقابلے میں حصہ لینے کیلئے پریشانی نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ’ جب بھی پاکستان سے واپس جاتی ہوں مجھے لگتا ہے کہ میرا دل یہیں ہے ’ انہوں نے خاص کراچی کے حوالے سے کہا کہ یہاں کا ماحول اور پرانی عمارتیں دیکھ کر مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میں لندن میں ہی ہوں ۔پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان اور فواد خان کا ڈرامہ ہمسفر بہت بہت ہے جس بعد سے میں ماہرہ کی فین ہوگئی اور انہیں فالو کرنے لگی جبکہ فلموں مولاجٹ بہت پسند آئی اس فلم نے لالی ووڈ اوپر تک پہنچا دیا ۔
سماجی خدمات
شفینہ شاہ اپنی فنی زندگی کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی بھرپور حصہ لیتی ہیں۔ وہ اوورسیز پلاسٹک سرجری اپیل کی سفیر ہیں، جو پاکستانی بچوں کے تعلیم اور صحت کے شعبے میں بھی کئی پروجیکٹس پر کام کر رہی ہیں، خاص طور پر اپنے والدین کے آبائی علاقوں میں۔
مستقبل کے منصوبے
شفینہ شاہ پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر اپنے کیریئر کو مزید آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں، جلد ہی وہ ایک انڈین پنجابی فلم میں نظر آئیں گی جو نیٹ فلکس پر آئندہ برس ریلیز کی جائے گی جبکہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کوئی دلچسپ کردار پیش کیا گیا تو وہ ضرور غور کریں گی۔ ان کا ماننا ہے کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور وہ دنیا کے کسی بھی فلمی یا ڈرامائی صنعت میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔