جوہی چاولہ4600 کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ بھارت کی امیرترین اداکارہ

Juhi Chawla is India's richest actress with assets of 4600 crores
بھارتی امیرترین اداکاروں کے بعد امیرترین اداکارائوں کی فہرست بھی سامنے آگئی۔ بھارتی  ادارے "ہورون انڈیا"کی رچ لسٹ میں شاہ رخ خان سمیت انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی متعدد شخصیات بھی شامل ہیں تاہم امیر ترین بھارتی اداکارہ کے نام نے سب کوحیران کردیا ہے۔ ہورون انڈیا رچ لسٹ 2024ء کے مطابق بھارت میں امیر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ایک ہزار539 افراد کے پاس ہزار کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 220 مزید افراد اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

LOADING...

 ہورون انڈیارچ لسٹ کے مطابق کنگ خان 7300 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے ساتھ بھارت کے سب سے امیر اداکارہیں،تاہم بھارت کی امیر ترین اداکارہ جوہی چاولہ قرارپائی ہیں جواب بہت کم فلموں میں نظر آتی ہیں اور آخری بار ان کی فلم 10 سال قبل ہِٹ ہوئی تھی۔

جوہی چاولہ4600 کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ بھارت کی امیرترین اداکارہ

جوہی چاولہ شاہ رخ خان کے ساتھ بہت سی فلموں میں کام کرچکی ہیں،وہ 4 ہزار 600 کروڑبھارتی روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں اوران کے علاوہ کوئی بھارتی اداکارہ 1000کروڑ کلب میں شامل نہیں ہیں۔ 90 کی دہائی سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی جوہی چاولہ نے متعدد ہٹ فلموں میں کام کیا ہے،اداکارہ نے 1995 میں بھارتی صنعت کارجے مہتا سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ سن 2000 میں جوہی چاولہ نے فلم پروڈکشن کے شعبے میں قدم رکھا،وہ شاہ رخ کی کمپنی"ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ" میں پارٹنربھی ہیں،اس کے علاوہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ آئی پی ایل کی امیر ترین ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی شریک مالک ہیں۔




اشتہار


اشتہار