ویرات کوہلی بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے ہیں،معروف کاسٹنگ ڈائریکٹر نے سب بتادیا

Virat Kohli is stepping into Bollywood, the famous casting director told all
 بالی ووڈ کے معروف کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اداکاری کی دُنیا میں قدم نہ رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان نے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا سے سوال کیا کہ کیا ویرات کوہلی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟اس سوال کے جواب میں مکیش چھابڑا نے کہا کہ ویرات کوہلی پہلے ہی ایک عظیم اداکار ہیں،وہ پنجابی اور دہلی کے رہائشی ہیں، اُنہوں نے اپنی کامیابی کو بڑی ہی خوبصورتی سے سنبھالا ہے۔

LOADING...

 مکیش چھابڑا نے مزیدکہا کہ ویرات کوہلی نے اپنی فٹنس،خوب صورتی،ذہنی و جسمانی صحت اور کرکٹ کی اپنی صلاحیتوں کو برقرار رکھا ہوا ہے، وہ نہ صرف ایک عظیم کرکٹر بلکہ بہترین شوہر اور باپ بھی ہیں،وہ نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل ہیں، ویرات کوہلی خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں،وہ ڈانس بھی کرتے ہیں، مختلف لوگوں کی نقالی بھی کرتےہیں اور حالات کے حساب سے مزاحیہ باتیں کرکے اپنے ساتھ موجود لوگوں کو خوش بھی کرتے ہیں۔

ڈائریکٹر نے کہا کہ کوہلی بھارت کا فخر ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ ابھی جس مقام پر ہیں اُنہیں وہاں ہی رہنا چاہیے،وہ بطورِ کرکٹر ہی اپنی پہچان بناکر رکھیں اُنہیں فلمی دُنیا میں نہیں آنا چاہیے،ویرات کو ریٹائرمنٹ کے بعد فلموں میں آنے کے بجائے اپنی کرکٹ پر ہی توجہ دینی چاہیے، وہ کوچ بن سکتے ہیں،اس کے علاوہ بھی کرکٹ کی دُنیا میں دیگر فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔



اشتہار


اشتہار