ماسکو: روس میں 7.2 شدت کے طاقتور زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔ حکام نے سونامی کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے شمالی ساحلی علاقوں سمیت پیٹروپاولوسکی کمچٹکا نامی شہر اس طاقتور زلزلے کے مرکز کے قریب تھا۔ جس کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکے اس شہر میں زیادہ محسوس کیے گئے۔حکام کے مطابق زلزلہ شہر سے 55 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 18 میل تھی۔ طاقتور زلزلے کے جھٹکے 100 کلومیٹر دور تک محسوس کیے گئے۔
LOADING...