حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کردیا۔ نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافہ کیا ہے جبکہ بجلی کے صارفین پر فکسڈ چارجز بھی لاگو کردیےگئے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کے لیے کیا گیا۔ بجلی صارفین کے لیے نرخوں کے نئے سلیب جاری کر دیئے گئے ہر سیلب سے ایک یونٹ بھی اوپر بجلی کے استعمال پر تمام یونٹ پر نیا ریٹ لاگو ہو گا۔
بجلی کے گھریلوں صارفین کے لیے کم از کم نرخ 23 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ 6 ماہ مسلسل 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے 26روپے 11 پیسے فی یونٹ وصول کیے جایئں گے۔100 یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 23 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر۔
200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 25 روپے 53 پیسے فی یونٹ مقرر201 سے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 29روپے74 پیسے فی یونٹ مقرر301سے 400 یونٹ استعمال کرنے پر بجلی کے نرخ 32روپے 98 پیسے فی یونٹ ہوگا۔
401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 34 روپے27 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 35روپے64 پیسے فی یونٹ مقرر601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے پر 36روپے 96 پیسے فی یونٹ ادا کرنے ہوں گے700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے پر بجلی کا ریٹ 41روپے 69 پیسے فی یونٹ ہو گا۔
کمرشل صارفین اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نئے نرخ بالرتیب 41 روپے اور 30 روپے فی یونٹ تک مقرر جبکہ زرعی صارفین کے لیے بجلی کے نئے نرخ 22روپے85 پیسے فی یونٹ تک مقررکیے گئے ہیں۔