تمام سرکاری محکموں میں نئی بھرتیاں محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط

New recruitments in all government departments subject to prior approval of Finance Department
خیبرپختونخوا کے  تمام سرکاری محکموں میں نئی بھرتیاں   محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری  سے مشروط کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری محکموں میں نئی بھرتیوں کیلئے   محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ 

وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔جس کے تحت  تمام سرکاری محکموں، خود مختار اداروں میں نئی بھرتیاں بشمول پراجیکٹ اور کنٹریکٹ بھرتیاں محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری  سے مشروط ہونگی۔ 
مراسلے کے تحت  جن اسامیوں پر بھرتی کے لئے پہلے سے اشتہارات جاری کئے گئے ہیں وہ بھرتیاں معمول کے پراسس تحت ہونگی۔ 

تمام سرکاری محکموں میں نئی بھرتیاں  محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری  سے مشروط






اشتہار


اشتہار