خوبرو روسی خاتون بائیکر موٹرسائیکل حادثے میں ہلاک

Russian female biker killed in motorcycle accident
روس کی خوبصورت ترین خاتون بائیکر ترکیہ میں موٹرسائیکل حادثے میں ہلاک ہوگئیں غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور بائیکر 38 سالہ تتیانا اوزولینا ترکیہ میں تیز ترین موٹرسائیکل چلا رہی تھیں ا س دوران وہ ایک ٹرک سے ٹکراگئیں۔ ترکش میڈیا کے مطابق موٹرسائیکل خاتون کے کنٹرول سے باہر ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ ٹرک سے ٹکرائی، حادثے کے فوری بعد ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔

LOADING...

 مقامی میڈیا کے مطابق خاتون بائیکر کو حادثے کی جگہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ ان کا ایک 13 سالہ بیٹا بھی ہے جو صدمے کی حالت میں ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ادارے اس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، مرنے والی خاتون کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 30 لاکھ سے زائد فالوررز ہیں۔




اشتہار


اشتہار