بھارتی ائیر لائن میں خاتو ن کی ڈانس کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ٹک ٹاک اور ریلز بنانا اور وائرل ہوجانا آج کل بہت عام ہوگیا ہے،بچہ ہو یا بڑا جہاں موقع ملے وہاں ویڈیو بنانا نہیں بھولتے لیکن بھارت میں ایک خاتون نے جہاز میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بلیک ساڑھی میں ملبوس سلمیٰ شیخ نامی خاتون نے ائیر لائن میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین ڈانس کے ذریعے دوسرے لوگوں کو پریشان کرنے پر خاتون کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور اس عمل کو نامناسب قرار دے رہے ہیں۔