پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کیلئے خوشخبری

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کیلئے خوشخبری
کراچی اور گلگت کے بعد اب اسلام آباد میں بھی پنک بس سروس کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جو ملازمت پیشہ خواتین خصوصاً طالبات کے لیے مفت ہو گی۔   اس اقدام کا مقصد دور دراز علاقوں میں بسنے والی طالبات کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں، کیونکہ دور دراز علاقوں کی طالبات صرف سفری سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتیں۔

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کیلئے خوشخبری

 پنک بس سروس کا آغاز گرمیوں کی تعطیلات ختم ہوتے ہی یعنی یکم اگست سے ہو جائے گا ، ابتدائی طور پر 20 پنک بسیں اسلام آباد کے 4 مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ جن میں ترامڑی، بارہ کہو، ہمک اور ترنول شامل ہے۔یہ بسیں صبح 6 سے 9 بجے تک اور پھر دوپہر 12 سے 3 بجے تک چلائی جائیں گی ،بس سروس میں زیادہ ترجیح طالبات کو دی جائے گی۔
 تاہم جگہ ہونے کی صورت میں کوئی بھی خاتون اس بس میں مفت سفر کر سکے گی۔



اشتہار


اشتہار