سعودی عرب میں ہونے والی ایک پُرتعیش شادی کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں دلہن کے بھائی کی جانب سے دولہا والوں کو دیے گئے مہنگے ترین تحائف نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
LOADING...
صارفین کی بڑی تعداد ان بزرگ کی اس حرکت پر دلچسپ تبصرے کر رہی ہے جبکہ سونے کے بسکٹوں کی تقسیم نے اس شادی کو سب کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔کچھ صارفین اس شاہانہ انداز کو "خالص عرب کلچر” کی عکاسی قرار دے رہے ہیں، بیشتر صارفین ان بزرگ کا مذاق اڑا رہے ہیں جنہوں نے موقع ملتے ہی دو بسکٹوں پر ہاتھ صاف کر دیا جبکہ کچھ لوگوں نے تبصرہ کیا کہ "ایسی شادیوں میں ہمیں بھی بلایا جائے جہاں تحفے میں سونا ملتا ہو”۔سعودی عرب میں عموماً شادیوں پر بڑے پیمانے پر خرچ کیا جاتا ہے، تاہم سونے کے بسکٹوں کی اس طرح تقسیم نے اسے حالیہ دنوں کی سب سے مہنگی اور وائرل ہونے والی شادی بنا دیا ہے۔