پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر، رمضان المبارک کیلئے نئے اوقات کار اور نئی فیسوں کا اعلان ہو گیا

Important news for passport applicants: New working hours and new fees announced for Ramadan
 پاکستان بھر کے پاسپورٹ دفاتر نے رمضان 2026 کے موقع پر عوام کی سہولت کیلئے نئے اوقات کار اور مختلف پاسپورٹ کیٹیگریز کی نئی فیسیں جاری کر دی ہیں۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان کے دوران ریجنل پاسپورٹ دفاتر، ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر اور پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز عوامی خدمات کے اوقات میں تبدیلی کریں گے، جبکہ انتظامی عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

LOADING...

نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک ٹوکن اجراء اور عوامی خدمات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دستیاب ہوں گی، جبکہ عمومی دفاتر کے اوقات صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک برقرار رہیں گے۔جمعہ کو عوامی خدمات اور ٹوکن اجراء صبح 9 بجے سے 12:30 بجے تک دستیاب ہوں گے، دفاتر اپنے معمول کے اوقات میں کھلے رہیں گے، نماز کیلئے روزانہ 1 بجے سے 1:30 بجے تک وقفہ رکھا گیا ہے۔سرکاری حکام کی جانب سے واضح کیا گیا کہ یہ اوقات چند بڑے مراکز، جیسے NADRA میگا سینٹرز پر لاگو نہیں ہوں گے اور وہ اپنے الگ شیڈول کے مطابق کام کریں گے۔

اسی کے ساتھ حکومت نے پاسپورٹ کی نئی فیسیں بھی جاری کی ہیں:

36 صفحات کا پاسپورٹ: 5 سالہ معمولی کی فیس 4,500،  10 سالہ معمولی کی فیس 6,700 مقرر جبکہ 5 سالہ فوری کی فیس 7500 اور 10 سالہ فوری کی فیس 11،200 ہو گی۔

72 صفحات کا پاسپورٹ: 5 سالہ معمولی  8،200، 10 سالہ معمولی 12،400 ہو گی جبکہ 5 سالہ فوری 13,500 اور 10 سالہ فوری 20,200 میں بنے گا۔

100 صفحات کا پاسپورٹ: 5 سالہ معمولی 9،000، 10 سالہ معمولی 13,500 جبکہ 5 سالہ فوری 18،000 اور 10 سالہ فوری کے لیے 27،000 روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔





اشتہار


اشتہار