پنجاب حکومت نے بیان حلفی اسٹامپ پیپرز کی فیس میں اضافہ کردیا

Punjab government has increased the fee of affidavit stamp papers
دانش منیر: پنجاب  حکومت نے بیان حلفی اسٹامپ پیپرز کی فیس میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق   پنجاب حکومت کی جانب سے رجسٹری کےانتقال اور اسٹامپ ڈیوٹی میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ، رجسٹری اور اسٹامپ پیپرز پر کسی ٹیکس کا اضافہ نہیں کیا گیا ۔

اس حوالے سے ممبر ٹیکسز پنجاب زمان وٹو کا کہنا ہے کہ   پنجاب حکومت نے رجسٹری کے انتقال پر کسی ٹیکس کا اضافہ نہیں کیا،  بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نئے مالی سال میں اسٹامپ ڈیوٹی میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ صوبائی حکومت نےصرف بیان حلفی اسٹامپ پیپرز کی فیس میں اضافہ کیا ہے ۔

ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردی گئی ، پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3ہزار روپے کردی گئی ہے ۔پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 کردی گئی ہے ۔

5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار کردی گئی ہے ،5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس میں 3 ہزار اضافہ کردیا، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ۔
طلاق کیلئے استعمال ہونے والے سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے مقرر ، پاور آف اٹارنی کے ای سٹامپ پیپر فیس 1500 سے 1800 اضافہ کیا گیا ہے۔




اشتہار


اشتہار