موٹر وے پر سفر کرنیوالوں کیلئے برُی خبر

Bad news for motorway commuters
حکومت نے اسلام آباد سے پشاور موٹر وے ایم ون پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔حکومت پاکستان وزارت مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے موٹروے پر چلنے والی گاڑیوں کےٹول ٹیکس میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پشاور موٹر وے ایم ون پر یکم جولائی سے ٹول ٹیکس بڑھا دیا جائے گا۔
جی ایم ریونیوکے مطابق موٹروے ایم ون پر چلنے والی کار کا پرانہ ٹول ٹیکس 240روپے سے بڑھا کر 350 روپے کردیا گیا۔ویگن کا 400 سو روپے سے بڑھا کر 550 سو روپے کوسٹر،مزدا کا ٹول ٹیکس 550 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کردیا۔بس کا ٹول ٹیکس 790 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے ٹرک کا ٹول ٹیکس 1040 روپے سے 1300 روپے کردیا گیا ،ٹریلرکا پراناٹول ٹیکس 1270 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کردیا گیا۔




اشتہار


اشتہار