اداکار نہ ہوتا تو کیا ہوتا؟ ٹائیگر شیروف نے اہم انکشاف کر دیا

What if there was no actor? Tiger Shroff made an important revelation
بالی وڈ اداکار ٹائیگرو شیروف نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ اداکار نہ بنتے تو بھارتی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بنتے۔ بھارتی اداکار جیکی شیروف کے بیٹے اور سال 2014ء میں فلم ’ہیروپتی‘ سے بالی ووڈ میں انٹری کرنے والے ٹائیگر شروف نے کہنا ہے کہ کھیل ان کی زندگی کیلئے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے، جب وہ شوٹنگ نہیں کرتے تو وہ فٹبال کھیلتے ہیں۔وہ تعلیمی میدان میں اچھے نہیں تھے لیکن کھیلوں میں بہت محنت کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے آپ کو چست و تندرست رکھنے کیلئے بہت احتیاط کرتے ہیں اور جب بھی وقت ملتا ہے وہ جم میں ورزش کرنے پہنچ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹائیگر شیروف حال ہی میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کے ساتھ فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئے جو باکس آفس پر کامیابی سمیٹنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




اشتہار


اشتہار