راہل موڈی سے شادی کی خبریں،شردھا کپور نے خاموشی توڑ دی

Shraddha Kapoor broke the silence on the news of marriage with Rahul Modi
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ راہل موڈی سے شادی کی خبروں پربول پڑی۔ اداکارہ اپنی نئی فلم ’اسٹری2‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور فلم کی ٹریلر لانچ تقریب میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی ہے،ایک صحافی نے اداکارہ سے پوچھا کہ لوگ ان کو اصلی دلہن کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
ایسا کب ہوگا؟شردھا کپور نے اس موقع پر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ اسٹری ہیں، اسے جب دلہن بننا ہوگا وہ بنے گی،فلم اسٹری 2 میں شردھا کپور کے علاوہ مرکزی اداکاروں میں راج کمار راؤ، ابھیشیک بنرجی اور پنکج ترپاٹھی شامل ہیں، فلم کی کہانی افسانوی اور ٹائم ٹریول پر مبنی ہے۔ یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’اسٹری ‘ کا سیکوئل ہے۔




اشتہار


اشتہار