اسلام آباد میں شادی پر جانے والا خاندان لٹ گیا، ایک کروڑ کا سامان چوری

A family going to a wedding in Islamabad was robbed, goods worth Rs 10 million stolen

وفاقی دارالحکومت میں شادی پر جانے والا خاندان لٹ گیا، بہارہ کہو کے علاقے میں چور گھر کے تالے توڑ کر 20 تولے سے زائد طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوگئےچور گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور 20 تولے سے زائد طلائی زیورات، نقدی، 7 موبائل فون سمیت دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

LOADING...

چوری شدہ سامان کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ بہارہ کہو میں درج کر لیا گیا تاہم ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔متاثرہ خاندان پولیس کی جانب سے تفتیش میں روایتی تاخیر پر پریشان ہے، مقدمہ درج ہونے کے باوجود تفتیش یا ملزمان کی گرفتاری میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔





اشتہار


اشتہار