لیکن اس ویڈیو کی حقیقت پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، کیونکہ یہ فلمی سین ہی لگ رہا ہے، کیونکہ اروشی کے گلے میں منگل سوتر موجود ہے، جو کہ شادی شدہ خواتین ہی پہنتی ہیں۔یہی وجہ ہے سوشل میڈیا صارفین سمیت کئی حلقے اس ویڈیو کو انہی کی فلم کا کوئی سین قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب اس حوالے سے اروشی روٹیلا یا ان کی ٹیم کی جانب سے ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےدعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اداکارہ کی جانب پبلسٹی اسٹنٹ کیا گیا ہے، ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ کوئی فلمی سین ہے، اداکارہ کے گلے میں منگل سوتر نہیں دکھ رہا کیا، پبلک کو پاگل بناتے ہیں کچھ لوگ۔جبکہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پوموشن کرنے کا طریقہ تھوڑا مختلف ہے۔ جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے غیر اخلاقی اسٹنٹ قرار دے دیا ہے اور کہا کہ ہے کہ کوئی نیا اسٹنٹ کرو۔