کرپشن سکینڈل پر امریکی سینیٹر باب میننڈیز مستعفی ہو گئے۔ امریکی سینیٹر میننڈیز پر کرپشن اور مصر کا ایجنٹ ہونے کی فرد جرم عائد کی گئی تھی،ڈیموکریٹک نیوجرسی گورنر فل مرفی متبادل سینیٹر کا تقرر کریں گے۔ باب میننڈیز سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں،امریکی سینیٹر باب میننڈیز نے رشوت کے بدلے مصری حکومت کیلئے کام کرنے کے الزام عائد ہونے پر سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی تھی۔
Loading...