ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی

The assailant who shot Donald Trump has been identified
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے تاہم ابھی حملہ کرنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی

 امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ حملے کے وقت مشتبہ حملہ آور سے تقریباً 120 سے 150 میٹر دور تھے جبکہ سیکریٹ سروس کے مطابق حملہ آور نے ریلی کے باہر سے ایک "بلند مقام" سے متعدد گولیاں چلائیں، حملہ آور ریلی کے مقام سے بالکل باہر عمارت کی چھت پر تھا۔



اشتہار


اشتہار