پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر دونوں ملکوں نے معاہدے پر دستخط کئے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ باہمی مفاد میں برادر ملکوں کی شراکت داری بڑھے گی، مقصد اعلیٰ سطح روابط اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویزا شرائط کے خاتمے سے دوطرفہ سرکاری سطح پر آمدورفت آسان ہوگی۔
LOADING...