ایسا ملک جہاں منتقل ہونے پر آپ کو لاکھوں روپے ملیں گے

A country where you will get lakhs of rupees upon moving
 اگر آپ   اٹلی  میں رہنے کی خواہش رکھتے ہیں تواب آپ کی یہ خواہش پوری ہوسکتی ہے اس کے ساتھ وہاں منتقل ہونے پر آپ کو لاکھوں روپے بھی دیے جائیں گے۔اٹلی کے خطے تسکانی کے دیہی علاقوں میں منتقل ہونے والے افراد کو  30 ہزار یورو تک دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔جو تقریبا  90 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔اس منصوبے کا مقصد آبادی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانا ہے۔

تسکانی حکام نے گزشتہ ماہ  یہ پروگرام متعارف کرایا ہے جس کیلئے  28 لاکھ یورو مختص کیے گئے ہیں ۔ اس فنڈ کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں میں آبادی کو بڑھانا ہے، اس لیے وہاں منتقل ہونے والے افراد کو 10 سے 30 ہزار یورو دیے جائیں گے جس کی مدد سے وہ گھر کی آرائش  کرسکیں گے۔تسکانی کے 5 ہزار سے کم آبادی والے 76 قصبوں  میں رہائش  کیلئے   گھر کی تزئین نو کے 50 فیصد اخراجات اس پروگرام کے تحت دیے جائیں گے۔

یہ پروگرام نہ صرف اٹلی کے شہریوں بلکہ یورپی یونین  اور یورپی یونین سے باہر ایسے لوگوں کیلئے ہے جو اٹلی کا 10 سال کا ویزا رکھتے ہیں۔جو افراد اہل ہونگے ان کو وہاں مستقل قیام کرنا ہوگا۔اس پروگرا م کیلئے درخواستیں 27 جولائی 2024 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔آبادی میں کمی کے باعث اٹلی میں اکثر اسطرح کے پروگرام شروع کیے جاتے رہتے ہیں۔چند روز قبل  سسلی کے قصبے Sambuca di Sicilia میں 3 یورو میں گھر فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں   اٹلی کے قصبے Presicce میں آکر بسنے والے افراد کو 30 ہزار یورو دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔اسی سال ہی   اٹلی کے جزیرے سارڈینیا نے  وہاں مستقل رہائش اختیار کرنے پر فی کس 15 ہزار یورو دینے کا اعلان کیا  تھا۔




اشتہار


اشتہار