پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جاتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے مانچسٹر جا رہا تھا ، ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکتے ہوئے بتایا کہ آپ کا نام ای سی ایل میں شامل ہے ، یہ بھی بتایا گیا گرفتاری کا بھی آرڈر موجود ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نام ای سی ایل سے ہٹانے کیلئےعدالت سے رجوع کروں گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی شوکت یوسفزئی کو پشاورائرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا تھا، انہیں اس وقت آف لوڈ کیا گیا جب وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے جا رہے تھے۔