بھارتی کھرب پتی شخص مکیش امبانی اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے دن اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔عام طور پر دلہن کا باپ اپنی بیٹی کی رخصتی کے موقع پر زار وقطار رو پڑتا ہے وہیں، لیکن مکیش امبانی اپنی بہو رادھیکا مرچنٹ کی رخصتی پر رو پڑے جس کا منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔
اننت امبانی سے شادی کے بعد رادھیکا مرچنٹ کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہےاننت رادھیکا کی شادی کی تقریبات کا آغآز رواں برس مارچ کے مہینے میں شروع ہوا جس کا 3 روز تک جشن منایا گیا، جس میں مقبول امریکی گلوکارہ ریحانہ اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج نے پرفارمنس سے ماحول کو گرمایا۔
امبانیز نے شادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک مہنگے ترین کروز پر بھی مہمانوں کو مدعو کیا اور پھر شادی سے ایک ہفتہ قبل سنگیت کی تقریب کا آغاز ہوا جس میں گلوکار جسٹن بیبر نے دھواں دھار پرفارمنس کی۔پھر شادی کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوا جس میں بالی ووڈ اداکاروں سمیت مشہور عالمی شخصیات نے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کر کے تقریب میں چار چاند لگائے۔
وہیں آخر میں رادھیکا اننت کی رخصتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی غمزدہ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رخصتی کے وقت جہاں دلہن جذباتی ہے وہیں ارب پتی تاجر بھی رو پڑے اور وہ اپنے آنسو پوچھتے نظر آئے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس پر صارفین نے مکیش امبانی کو حساس انسان قرار دیا۔