وزیراعظم کا دورہ تاجکستان مکمل ،آج قازقستان پہنچیں گے

Prime Minister's visit to Tajikistan is complete, he will reach Kazakhstan today
 وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ تاجکستان مکمل ہو گیا، وزیراعظم اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں آج قازقستان پہنچیں گے ۔وزیراعظم قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے، شہباز شریف کی سائیڈ لائن پر روسی اور چینی صدور سے ملاقاتیں بھی ہونگی ۔
وزیراعظم اور قازقستان کے صدر کے درمیان بھی ملاقات ہوگی، وزیراعظم سربراہ اجلاس سے خطاب میں علاقائی تعاون بڑھانے پر زور دینگے، اعلی سطح کا وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہے۔    




اشتہار


اشتہار