کینسر میں مبتلا امریکی اداکارہ شینن ڈوہرٹی انتقال کر گئیں

American actress Shannon Doherty died of cancer
امریکی اداکارہ شینن ڈوہرٹی 53 سال کی عمر میں کینسر سے انتقال کر گئیں۔ اداکارہ 2015 سے کینسر میں مبتلا تھیں اور کئی برس تک اس بیماری سے لڑنے کے بعد کینسر کے ساتھ اپنی جنگ ہار گئیں۔

کینسر میں مبتلا امریکی اداکارہ شینن ڈوہرٹی انتقال کر گئیں

 ڈوہرٹی نے چھاتی کے کینسر کا علاج کرایا لیکن 2017 میں وہ دوبارہ لوٹ آیا تھا۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کی طرف سے میڈیا کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان کی فیملی کی پرائیوسی کا خیال رکھے۔
 یاد رہے کہ شینن ڈوہرٹی نے اپنے شوبز کیریئر میں متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کردار ادا کیے۔




اشتہار


اشتہار