کینیڈا میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف تعینات

First female army chief appointed in Canada
کینڈا میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف نے کمان سنبھال لی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ جنرل جینی کیریگنن نے جمعرات کو ایک تقریب میں کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا،یوں وہ اس طرح کینیڈا کی مسلح افواج کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کینیڈین وار میوزیم میں منعقدہ تقریب میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس چیلنج کو سنبھالنے کیلئے تیار ہوں۔  
Latest News
جنرل جینی کیریگنن نے فوجی انجینیئر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا تھا وہ فوج میں 35 سال کے دوران افغانستان، بوسنیا ہرزیگوینا، عراق اور شام میں فوجیوں کی قیادت کرچکی ہیں غیرملکی میڈیا کے مطابق جنرل جینی کیریگنن 4 بچوں کی والدہ ہیں جن میں سے 2 بچے کینیڈا کی فوج میں ہی فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔

کینیڈا میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف تعینات



اشتہار


اشتہار