معروف بھارتی اداکارہ کے بھائی پولیس نے گرفتار کرلیا

The brother of the famous Indian actress was arrested by the police
 بھارتی پولیس نے   اداکارہ راکول پریت سنگھ کے بھائی امان پریت سنگھ کو منشیات کیس میں گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ امان پریت سنگھ کو پولیس کی گرفت میں آئے منشیات کے حالیہ کاروبار کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اس کیس میں پانچ افراد کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ امان کا نام 13 افراد کی فہرست میں شامل ہے جو منشیات کا استعمال کرتے پائے گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ امان پریت سنگھ کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔علاوہ ازیں پولیس نے یہ بھی کہا کہ رکول کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پولیس نے کیس سے متعلق ملزمان سے 199 گرام کوکین، 2 پاسپورٹ، 2 موٹر بائیکس اور 10 موبائل فون برآمد کیے۔ 




اشتہار


اشتہار