سارہ علی خان ایئرہوسٹس پربرس پڑیں، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا

Sara Ali Khan's air hostesses were exposed, social media users were on fire
معروف بھارتی اداکارہ سارہ علی خان ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں، اس کی بڑی وجہ ان کی ویڈیو ہے، جس میں اداکارہ کا ناروا سلوک سامنے آیا ہے۔حال ہی میں سارہ علی خان کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں سارہ ایئر ہوسٹس کو گھورتی اور غصے کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی تھیں۔

LOADING...

تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر سارہ علی خان پر ایئر ہوسٹس نے نادانستہ طور پر شربت گرا دیا تھا، جس پر اداکارہ آگ بگولا ہوگئیں۔گلابی لباس زیب تن کیے سارہ علی خان پر جوس گرا تھا، جس سے ان کا لباس بھی متاثر ہوا تھا، ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی۔

ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جنہیں اس ویڈیو پر شکوک و شبہات محسوس ہوئے۔ایک صارف نے لکھا کہ شوٹنگ چل رہی ہے، جبکہ ایک صارف نے لکھا بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔


حوالہ 



اشتہار


اشتہار