اب پاکستان میں سستے موبائل فونز تیار ہوں گے

Now cheap mobile phones will be ready in Pakistan
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ضروریات زندگی کی اشیا ءعوام کی پہنچ سے دور ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، بجٹ 2024-25  میں نئے ٹیکسز کا نفاذ بھی کیا گیا ہے،فون انڈسٹری بھی اس کی زد میں آچکی ہے مگر صارفین کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب پاکستان میں سستے موبائل فونز تیار ہوں گے۔

 پاکستان میں سمارٹ فونز کی اسمبلنگ کے بعد اب مقامی سطح پر سمارٹ فونز کی تیاری کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے اور ان فونز میں استعمال ہونے والے مختلف پرزے مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں،چین کی مدد سے پاکستان میں تیار ہونے والے یہ سمارٹ فونز موجودہ مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت میں فروخت کیے جائیں گے۔

  پاکستان کی چار بڑی سمارٹ فونز اسمبلنگ کمپنیوں میں سے ایک ’ ریئل می‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ملک میں آزمائشی طور پر سمارٹ فونز کی مینوفیکچرنگ شروع کر دی ہے۔کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ضرورت کے مطابق کمپنی مقامی سطح پر سمارٹ فون تیار کر رہی ہے اور مارکیٹ میں کم قیمت پر فروخت کرنے کا ارادہ ہے۔

رئیل می موبائل کمپنی کی پبلک ریلیشن منیجر عاصمہ حیات نے کہا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر اسیمبل ہونے والے سمارٹ فونز کی مارکیٹ روز بہ روز بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں اسیمبل ہونے والے سمارٹ فونز یہاں کی ضرورت اور صارف کی پسند کے مطابق ہی تیار کیے جا رہے ہیں،پاکستان اپنی ضرورت کے تقریباً 80 فیصد سے زیادہ سمارٹ فون خود مینوفیکچر کر رہا ہے۔

اس وقت پاکستان میں سمارٹ فون انڈسٹری سے منسلک کمپنیاں بیرون ملک سے خام مال درآمد کرکے سمارٹ فونز مینوفیکچر کر رہی ہیں۔ ہم زیادہ سے زیادہ مینوفیکچرنگ ملک میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایک مشکل قدم ضرور ہے لیکن ہم نے اپنی طرف سے آغاز کر دیا ہے۔پاکستان میں سمارٹ فونز اسمبل کرنے والی کمپنی آئیکون ٹیلی کام کے ڈائریکٹر عبدالوہاب کے مطابق ’ پاکستان اپنی ضرورت کے 80 سے 90 فیصد فون خود تیار کر رہا ہے۔
 پاکستان میں تیار ہونے والے سمارٹ فون عالمی معیار کے مطابق ہیں۔ چین کی مدد سے پاکستان میں یہ صنعت پروان چڑھ رہی ہے۔‘اس وقت پاکستان میں سمارٹ فون انڈسٹری سے منسلک کمپنیاں بیرون ملک سے خام مال درآمد کرکے سمارٹ فونز مینوفیکچر کر رہی ہیں،یہ ایک مشکل قدم ضرور ہے لیکن ہم نے اپنی طرف سے آغاز کر دیا ہے۔‘




اشتہار


اشتہار