اسٹیٹس لگانے کے شوقین واٹس ایپ صارفین کیلئے جلد نیا فیچر آنے کا امکان

A new feature is likely to come soon for WhatsApp users who are keen on posting statuses.
پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ اب صارفین کی آسانی کے لیے جلد نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔ایپلی کیشن کی تمام تر سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق آئی او ایس صارفین کے لیے واٹس ایپ آئندہ چند دنوں میں ایک فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔

LOADING...

ویب سائٹ کے مطابق فیچر کا نام 'Status updates with close friends' ہوگا جس کے تحت صارفین اسٹیٹس پوسٹ کرتے ہوئے قریبی دوستوں کی لسٹ تیار کرسکتے ہیں جس کے بعد وہ اسٹیٹس صرف انہیں ہی دکھے گا۔

اسٹیٹس لگانے کے شوقین واٹس ایپ صارفین کیلئے جلد نیا فیچر آنے کا امکان
اس سے قبل کلوز فرینڈز کی لسٹ انسٹاگرام پر ہوتی تھی جہاں صارفین بہت محدود لوگوں کا انتخاب کرکے اسٹیٹس لگاتے تھے۔تاہم  واٹس ایپ بیٹا انفو نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ فیچر کب تک صارفین کے استعمال میں ہوگا۔






اشتہار


اشتہار