خوفناک مچھر نے اسرائیلیوں کی جانیں لینا شروع کردیں

The terrible mosquito began to take the lives of the Israelites
اسرائیل میں خوفناک مچھر کے وار سے 35 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ ایک مچھر نے اسرائیلیوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے والا اسرائیل اب ایک مچھر سے پریشان ہے، جہاں مچھر کے کاٹنے سے وائرس پھیل رہا ہےتفصیلات کے مطابق ویسٹ نیل بخار نامی اس وائرس کے باعث اتوار کو 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، اسرائیلی وزیر صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مچھر کے کاٹنے سے وائرس پھیلا ہے۔

LOADING...

جبکہ رواں سال کیسز کی تعداد 566 تک پہنچ گئی ہے، وزارت صحت کے مطابق کیسز کی تعداد میں اضافہ مئی کے مہینے سے ہوا ہے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق مچھر کے کاٹنے سے متاثرہ مریضوں میں 60 سال یا اس سے زائد کی عمر کے مریض شامل ہیں، جبکہ 100 مریض ایسے بھی ہیں جن کی عمر 80 سال سے زائد ہے۔اس وائرس سے 4 سال سے لے کر 19 سال تک کے بچے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

وائرس کا زور سینٹرل اسرائیل میں دیکھا گیا ہے، جبکہ شمالی شہر ہیفا، نیگو صحرائی شہر بھی متاثر ہوا ہے۔واضح رہے اس مچھر کے کاٹنے سے وائرس پرندوں میں منتقل ہو سکتا ہے، جبکہ اس سے انسان، گھوڑے اور دیگر جانور بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب اس مچھر کے کاٹنے سے انسان میں سر درد، جسم اور جوڑوں میں درد، الٹی اور ڈائیریا کی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔

اشتہار


اشتہار