LOADING...
ایوان صدر میں صدر زرداری بیٹھتے ہیں! صدر کے باغ کیلیے ساڑھے دس کروڑ اور وزیر اعظم کے باغ کیلیے ساڑھے چار کروڑ رکھے گئے https://t.co/uUdS6Qxfyx
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) June 13, 2026
بتایا گیا ہے کہ صرف صدر ہی نہیں بلکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سرکاری رہائش گاہ کے باغات کو ہرا بھرا رکھنے کے لیے بھی قومی خزانے کا منہ کھول دیا گیا ہے، وزیر اعظم ہاؤس کے لان اور باغات کے لیے بجٹ میں 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔حکومتی ناقدین کا کہنا ہے کہ معاشی بحران کے اس دور میں جب غریب کے لیے دو وقت کی روٹی مشکل ہو چکی ہے، صدر کے لان کی خوبصورتی پر کروڑوں روپے اڑانا سمجھ سے باہر ہے، ایک طرف وزیر اعظم خود چار بھائیوں اور ایک روٹی کی مثالیں دے کر سادگی اور معاشی انصاف کی باتیں کر رہے ہیں، تو دوسری طرف ان کے اپنے محل کے باغات کے لیے کروڑوں روپے کے سرکاری فنڈز کی منظوری دی جا رہی ہے۔