پولیس سے بچنے کیلئے نوجوان کھجور کے درخت پر چڑھ گیا، درخت کاٹ کر حراست میں لے لیا گیا، ویڈیو وائرل

Young man climbed a palm tree to escape from police, tree was cut down and taken into custody, video goes viral
ڈیرہ غازی خان میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک نوجوان نے پولیس کارروائی کے دوران کھجور کے درخت پر چڑھ کر مزاحمت کی اور کافی دیر تک نیچے اترنے سے انکار کرتا رہا۔  

LOADING...

پولیس اہلکار ملزم کو بار بار نیچے اترنے کی وارننگ دیتے رہے لیکن وہ نیچے نہ اترا۔صورتحال طویل ہونے پر پولیس نے درخت کاٹ کر اسے نیچے اتارا جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی ہے جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

  کچھ صارفین نے درخت کاٹنے کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے بچایا جانا چاہیے تھا اور ملزم خود ہی بھوک پیاس کے باعث اتر آتا۔  جبکہ دیگر صارفین نے پولیس کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے ماحولیاتی نقصان کو بھی افسوسناک قرار دیا۔ 



حوالہ

اشتہار


اشتہار