وزیرآبادکے نواحی علاقے بھٹی میں ظالم زمیندار نے بے زبان گدھی پر بہیمانہ تشددکی انتہا کردی۔ زمیندار اویس گجر نے کھیتوں میں داخل ہونے پر درانتی سے گدھی کا کان کاٹ دیا،بے پناہ تشدد کر کے گدھی کی ٹانگیں بھی توڑ ڈالیں،زمیندار کے تشدد سے بے زبان گدھی کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں۔
کھیتوں میں گری زخمی گدھی کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی،زخمی گدھی کے بچے کو نیم مردہ ماں کا دودھ پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ساجد مالک گدھی کا کہناتھا کہ زمیندار اویس نے گدھی پر ظلم کی انتہا کی ہے، بااثر زمیندار کو کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔ ایس ایچ او گوہر عباس کاکہنا ہے کہ گدھی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔
رپورٹ کا انتظار ہے،میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد زمیندار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس تھانہ صدر نے گدھی کا کان کاٹنے اور بے جا تشدد کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم کے خلاف زیر دفعہ 429 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔