ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، دوران آپریشن قینچی پیٹ میں بھول گئے، لڑکی جاں بحق

Presunta negligencia de los médicos, se olvidaron unas tijeras en el estómago durante la operación, la niña murió
فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے لڑکی انتقال کر گئی اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹرز نے دوران آپریشن بیٹی کے پیٹ میں قینچی چھوڑ دی تھی، پیٹ میں قینچی کی وجہ سے بیٹی کو انفیکشن ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کا انتقال ہو گیا۔

ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، دوران آپریشن قینچی پیٹ میں بھول گئے، لڑکی جاں بحق

پولیس نے اہلخانہ کو ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔پولیس سے مذاکرات کے بعد ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا جبکہ اسپتال انتظامیہ نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکی کی ایکسرے رپورٹ میں قینچی پیٹ میں موجود تھی، 5 روز علاج جاری رہا، انفیکشن پھیلنے کی وجہ سے لڑکی فوت ہوگئی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورثاء نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست دی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایات کی روشی میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔





اشتہار


اشتہار