صوابی:گھریلو تنازعہ پربھائی نے فائرنگ کر کے تین بہنوں کو قتل کر دیا

Swabi: A brother shot and killed three sisters in a domestic dispute
صوابی میں دل دہلا دینے والی واردات، گھریلو تنازعہ پربھائی نے 3بہنیں قتل کردیں۔  پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے گاؤں زیدہ محلہ چنگن خیل میں گھریلو تنازعہ پر بھائی نے اپنی بہنوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں  تین بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں زرقا، سنبل اور سونیا دختران عبدالحلیم شامل ہیں جن کی عمریں 24 سال، 22سال، 18سال  بتائی جاتی ہیں۔پولیس کے مطابق بہنوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے بھائی کا نام نوشاد ہے۔
 ریسکیو1122نے جاں بحق خواتین کی لاشیں باچا خان ہسپتال منتقل کردیں،واقعے کے بعد تھانہ زیدہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔



اشتہار


اشتہار