معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد، شوہر گرفتار

Famous anchor person Ayesha Jahanzeb was tortured, her husband was arrested
پاکستانی ٹی وی شوز کی معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ان کے شوہر کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کردیا۔عائشہ جہانزیب نے پولیس کو دئے گئے بیان میں بتایا کہ شوہر نے اس سال تین سے چار بار تشدد کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ ٹی وی میزبان پر تشدد کرنے والے ان کے دوسرے شوہر حارث ہیں، عائشہ جہانزیب کے پہلے شوہر جہانزیب انتقال کرچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شوہر نے خفیہ نکاح کر رکھا ہے جس پر وہ تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔عائشہ جہانزیب نے کہا کہ میں نے میاں بیوی کے رشتے کو بچنے کے لیے بڑی کوشش کی، شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئیں ہیں اب قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔

عائشہ جہانزیب کی درخواست پر تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا۔اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے گرفتار شوہر کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تو جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم حارث کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عائشہ جہانزیب نے ایک شو کے دوران بتایا تھا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد والدہ نے ان پر دوسری شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کیا تھا اور وہ کافی عرصے تک انکار کرتی رہیں لیکن پھر انہوں نے ہار مان لی۔ٹی وی میزبان نے بتایا کہ ان کا آج تک ایک ہی مرد دوست حارث تھا، جس سے بعد میں انہوں نے دوسری شادی کی۔




اشتہار


اشتہار