بھارتی ریاست اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک

38 people were killed by lightning in the Indian state of Uttar Pradesh
بھارتی ریاست اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے تین درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے الگ الگ مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ہوئے جن میں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ  11 ہلاکتیں ضلع پرتاب گڑھ میں ہوئیں جبکہ ضلع سلطان پور میں 7، ضلع چندولی  6  اور ضلع مین پوری میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے اتر پردیش اور اس سے ملحقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے پانچ دنوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔




اشتہار


اشتہار