پنجاب میں پہلا کینسر ہسپتال، 3ارب 26 کروڑ روپے کا تخمینہ

The first cancer hospital in Punjab, estimated at Rs.3 billion 26 crores
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں پہلا کینسر ہسپتال منصوبے کے تحت  نواز شریف کینسر ہسپتال کی تعمیر ہوگی۔  تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پہلے کینسر ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ جس کے تحت نواز شریف کینسر ہسپتال کی تعمیر ہوگی جس کا پہلا فیز 150 بستروں پر مشتمل ہو گا ، 333 کنال پر محیط ہسپتال کے پہلے فیز میں 100 بیڈز بڑوں اور 50  بچوں کیلئے ہونگے ۔

Loading...

نواز شریف کینسر ہسپتال کے پہلے فیز میں کیمو تھراپی کی سہولت دی جائے گی کے لیے بستر مختص ہوں گے اس فیز کی تعمیر کا تخمینہ 3 ارب 26 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ، کینسر ہسپتال کی تعمیر آئی ڈیپ کے ذریعے ہوگی ،آئی ڈیپ نے پرائیویٹ کنٹریکٹرز سے درخواستیں طلب کر لیں، کینسر ہسپتال کی تعمیر مرحلہ وار ہوگی۔ 



اشتہار


اشتہار