سرسید ایکسپریس 2 سال بعد بحال کرنے کا فیصلہ

Decisión de restaurar Sir Syed Express después de 2 años
محکمہ ریلوے نے سرسید ایکسپریس ٹرین یکم ستمبر سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹرین نجی شعبے کے تحت کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلائی جائے گی۔ریلوے حکام کے مطابق سر سید ایکسپریس نجی لاجسٹک کمپنی کے ساتھ شراکت داری کے تحت پھر شروع کی جائے گی، ٹرین چلانے کیلئے نجی آپریٹر اور ریلوے کے درمیان 2 ارب 86 کروڑ 86 لاکھ 38 ہزار روپے سالانہ کا معاہدہ طے پایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نجی انتظامیہ کو ریلوے کی نئی بوگیاں، انجن، ڈرائیور اور ڈیزل فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ ٹرین سروس 2022 میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے معطل کی گئی تھی۔




اشتہار


اشتہار