پاکستان ریلوے نے 22 مسافر ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا، 22 مسافر ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائی گی۔دستاویز کے مطابق آوٹ سورس کی جانی والی مسافر ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس شامل ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ تا کراچی چلنے والی واحد مسافر ٹرین بولان میل کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد مسافروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے،مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے اشتہار بھی دے دیا گیا، یکم اگست تک درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔
اے کیٹیگری کی ٹرینوں کی سیکیورٹی 5 ملین مقرر کی گئی ہے جبکہ بی کیٹیگری کی ٹرینوں کی سیکیورٹی 2 ملین مقرر کی گئی ہے۔