بھارت:مسافر بس کی دودھ سپلائی کرنے والے ٹرک سے ٹکر،18افرا ہلاک

India: Passenger bus collided with a milk supply truck, 18 people were killed
بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسافر بس دودھ سپلائی کرنےوالے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ بھارتی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے،ڈبل ڈیکر بس بہار سے دہلی جارہی تھی، لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر بس پیچھے سے دودھ کے ٹینکر سے ٹکرائی۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس کو بھی بری طرح نقصان پہنچا جبکہ مسافروں کا سامان بھی تباہ ہوگیا، حادثہ آج صبح پیش آیا، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔




اشتہار


اشتہار