تھائی لینڈ کے ایک قبرستان میں مردہ افراد کی 'تفریح' کیلئے فلموں کی نمائش کی گئی۔تھائی لینڈ کے ایک چینی قبرستان میں ایک ایسے ایونٹ کا انعقاد ہوا ہے جس پر یقین کرنا مشکل ہوگا۔ قبرستان میں مردہ افراد کیلئے فلموں کی خصوصی اسکریننگ کی گئی۔تھائی لینڈ کے صوبے Ratchasima میں واقع قبرستان میں یہ انوکھا ایونٹ منعقد ہوا۔
2800 قبروں پر مشتمل اس فلم فیسٹیول میں مردہ افراد کیلئے خصوصی نشستوں کا انتظام بھی کیا گیا جو آخر تک خالی رہیں۔اس یونٹ گزشہ ماہ جون میں منعقد ہوا جو 5 دن تک جاری رہا۔جس کا مقصد دنیا سے چلے جانے والے افراد کو فلموں سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کرنا تھا۔
اس یونٹ میں قبرستان کے عملے کے 4 افراد موجود تھے۔جنہوں نے روحوں کے لیے کھانے کا انتظام بھی کیا تھا، تاہم یہ واضح نہیں کہ اس کا کیا ہوا۔