واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹاورژن میں یہ نیا فیچر سامنے آیا جس سے میڈیا فائلز کے حوالے سے صارفین کا ردعمل ظاہر کرنے کا انداز مکمل طور پر بدل جائے گا۔ واٹس ایپ نے 2024 میں فوٹو یا ویڈیو پر ریپلائی یا ری ایکشن کا فیچر متعارف کرایا تھا۔مگر اب تک صارفین فوٹو یا ویڈیو دیکھنے کے بعد فل اسکرین سے واپس جاکر ریپلائی یا ری ایکشن کرسکتے ہیں۔اب 2 سال بعد واٹس ایپ کی جانب سے میڈیا ویور کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا جار ہا ہے اور میڈیا ویور کی فل اسکرین پر ایک نئی بار کو شامل کیا جارہا ہے۔کمپنی کی جانب سے نئے ری ڈیزائن میڈیا ویور انٹرفیس کو محدود بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
LOADING...