عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی 14 اگست سے شروع ہو گی

The supply of free solar panels to the public will start from August 14
پنجاب میں عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی 14 اگست سے شروع ہو گی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم آزادی سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے۔

200 سے زائد اور 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل 10 فی صد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے،500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل کی فراہمی کی 90 فی صد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اور بلا سود ادائیگی پانچ سال میں سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی۔
پنجاب حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی اسکیم کی تمام جزئیات طے کر لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سولر پینلز سے عوام کے بجلی بل میں 40 فی صد کمی ہوگی، انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے، مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔



اشتہار


اشتہار