پشاور :پانی کے بلوں میں 10 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Peshawar: 10% increase in water bills, notification issued
پشاور میں پانی کے بلوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ مرلے تک گھریلو صارفین کے لئے ماہانہ بل 250 روپے مقرر کیا گیا ہے،6 سے 10 مرلہ گھروں کے پانی کا بل 375، 11 سے 19 مرلہ گھروں کے پانی کا بل 500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کنال اور اس سے زائد رقبہ پر مشتمل گھر کے لئے واٹر سپلائی بل 750روپے مقررکیا گیا ہے۔ گھریلو صارفین کے علاوہ تمام کمرشل صارفین کے لئے بھی پانی کے بل میں 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
 پشاور میں پانی کے بل کے علاوہ کنزرونسی، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سیوریج کے چارجز میں بھی 10فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔




اشتہار


اشتہار