کالا باغ میں نئی اسٹیل ملز لگانے کی تجویز

Proposal to set up new steel mills at Kala Bagh
اسلام آباد (زاہد گشکوری ، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )کالا باغ میں ملک کی دوسری بڑی نئی اسٹیل ملز لگانے کی تجویز سامنے آگئی ۔ وزارت صنعت و پیداوار وفاقی حکومت ایک کمیٹی کو حتمی تجاویز 8 جولائی کو دے گی۔ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق کالا باغ میں پاکستان کی دوسری بڑی اسٹیل ملز بنانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ 

سرکاری حکام کے مطابق سپیشل سرمایہ کاری فورم کو اس تجویز شدہ پروجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے،ایس ای سی پی متعلقہ سرمایہ کاروں کو اس نئی تجویز پر مزید بریفنگ بھی دے گی۔سرکاری دستاویزات کے مطابق کالاباغ اسٹیل ملز کی فیزیبیلٹی پہ پہلے ہی کام ہوچکا ہے ، 2011 میں ایک چینی کمپنی ایملانگ کالا باغ میں اسٹیل مل لگانہ چاہتی تھی ۔
 پاکستان جیولاجیکل سروے اس پہ ابتدائی کام مکمل کرچکا ہے ، منصوبے میں دو غیرملکی کمپنیاں اسٹیل اور لوہے کی معدنیات میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔تحقیق کے مطابق 83کلومیٹر کی میانوالی کی ایک پٹی مکڑوال اور چیچالی میں 6سو ملین میٹرک ٹن کے لوہے کے ذخائر پائے جاتے ہیں، ایک چینی کمپنی بھی کالاباغ کے علاقے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔



اشتہار


اشتہار