صدر مملکت کاعید الفطر پر قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان

President announces reduction in prisoners' sentences on Eid al-Fitr
صدر مملکت کیجانب سے یوم پاکستان،عید الفطر پر قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

LOADING...

 پنجاب کی 43جیلوں میں مجموعی طور پر 1606قیدیوں کی سزاوں میں کمی کر دی گئی، سزائیں مکمل ہونے پر پنجاب بھر کی جیلوں سے 183قیدیوں کو رہا بھی کر دیا گیا، پنجاب بھر کی جیلوں میں سزاوں میں کمی کاسب سے زیادہ فائدہ سینٹرل جیل لاہور اور اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو ہوا ۔

سینٹرل جیل لاہور میں 196،اڈیالہ جیل میں 183قیدیوں کی سزاوں میں کمی کی گئی، اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر 183قیدیوں کی سزاوں میں کمی کی گئی، 105قیدیوں کو سزاوں میں کمی کے بعد مدت مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا، قیدیوں کو دو دن قبل اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔





اشتہار


اشتہار