کہاوت ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اس بات کو ثابت کردکھایا کراچی کے ایک بزنس میں نے جنہوں نے محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی تقریب میں 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خریدلی کراچی کے مقامی ہوٹل میں حکومتِ سندھ کی جانب سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ایکسائز سندھ نے پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی تقریب منعقد کی ۔
محکمہ ایکسائز کی جانب منعقد نمبر پلیٹس کی نیلامی کے دوران ‘مزمل کریم‘ نامی بزنس میں کی جانب سے سب سے زیادہ بولی لگاکرپریمیئم نمبر پلیٹ اے ون (A1) 10 کروڑ روپے میں خریدلی گئی جس کے بعد سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزمل کریم کو نمبر پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔