والد کی نصحیت کیوجہ سے بیٹا لاکھوں ڈالرز جیت گیا

Due to father's advice son won millions of dollars
 امریکا کے شہر مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ شہری نے انٹرویو میں کہا کہ انکے والد کے مشورے کیوجہ سے انہوں نے لاٹری خریدی اور وہ 70 لاکھ ڈالر سے زائد رقم جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

شہری کا مزید کہنا تھا کہ وہ مشی گن لاٹری کے پرانے خریدار ہیں لیکن اس بار انکے والد کے مشورے نے آخر کار انہیں 7.9 ملین ڈالر جیتوادیئے،انکا کہنا تھا کہ میں طویل عرصے سے یہ لاٹری خرید رہاں ہوں اور ہمیشہ اپنے نمبر بدلتا رہتا تھا۔ایک دن میرے والد نے مجھ سے کہا کہ مجھے ایک ہی نمبروں کو اپنانا چاہیے اور اسے تبدیل نہ کروں، میں نے یہی کیا، میں نے ایک آن لائن سبسکرپشن خریدی اور کچھ سالوں سے ایک ہی نمبروں کا سیٹ چلا رہا تھا۔

شہری کا کہنا تھا کہ پھر مجھے ایک دن لاٹری کیطرف سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں لکھا تھا کہ میں لاٹری جیت چکا ہوں، میں نے اپنے لاٹری اکاؤنٹ میں لاگ ان کیا اور اسی وقت میں نے دیکھا کہ 7.19 ملین ڈالر کی رقم موجود ہے، یہ دیکھ کر میرے ذہن میں پہلا خیال میرے والد کا آیا کہ وہ ٹھیک کہہ رہے تھے۔
میں یہ سب رقم اپنے والد کی وجہ سے جیتا ہوںاور انکا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ نصحیت کی ۔ 



اشتہار


اشتہار